کراچی(سٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ اور وزیر مملکت برائے داخلہ نے دہشت گردی اورجرائم میں ملوث ملزمان کاقومی سطح پرڈیٹاقائم کرنے پراتفاق کرلیا،ملزمان کی شناخت کیلئے قومی سطح کا ڈیٹاپولیس اورنادراکے تعاون سے تیارکیا جائے گا۔اس بات کا فیصلہ وزیراعلی سندھ سیدمرادعلی شاہ اوروزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی کے مابین وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں کیاگیا۔اس موقع پرآئی جی سندھ کلیم امام،پرنسپل سیکریٹری سجادجمال ابڑو،سیکریٹری داخلہ کبیرقاضی بھی موجود تھے ،ملاقات میں نادرااورسندھ پولیس میں ملازمین کی تصدیق سے متعلق ہم آہنگی بڑھانے پراتفاق کیاگیا،وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں امن کے قیام میں رینجرزاورپولیس کی کارکردگی کوخراج تحسین پیش کیااورکہاکہ پولیس،رینجرزکے 2200جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔اس موقع پرشہیدوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ملاقات میں ملزمان کی شناخت کیلئے سندھ پولیس اورنادراکے ساتھ مل کرکام کرنے پراتفاق کیاگیاجبکہ دہشتگردی اورجرائم میں ملوث ملزمان کاقومی سطح پرڈیٹاقائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہاکہ ہماری جدوجہداورپولیس ورینجرزکی بدولت کراچی میں امن بحال ہوا،بہترین امن وامان کی باعث پرامن ضمنی انتخابات ہوئے ہیں،وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے سندھ حکومت کوجرائم کی روک تھام سے متعلق بھرپورتعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔مزارقائدپرحاضری کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے کہاہے کہ قیام امن کیلئے ہماری قربانیوں کوتسلیم کرنے کے بجائے ڈومورکا مطالبہ کیاگیا،کراچی والوں نے جوعزت ہمیں دی اس کاحق اداکریں گے ،کراچی پاکستان کے خزانے میں64فیصدحصہ ڈالتاہے کراچی کواس کاجائزحق دیں گے ،قانون کی پاسداری کرنے والوں کوریاست عزت دے گی۔اس موقع پرتحریک انصاف کے ایم این اے فہیم خان اوررکن سندھ اسمبلی راجہ اظہردیگررہنمابھی موجودتھے ۔شہریار آفریدی نے مزارقائدپرفاتحہ خوانی کی اورپھول چڑھائے ۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بانی پاکستان کامزارملک کی شناخت ہے ،قائداعظم نے دوقومی نظریے کی بنیادپرملک حاصل کیا،عالمی سیاست میں بھی قائداعظم کے افکاروکردارکا ذکرنمایاں ہے ،میں امن وخیرکاپیغام لے کرآیاہوں۔دریں اثناپیرکو کراچی چیمبرآف کامرس اینڈاندسٹریزکے دفترمیں خطاب کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہاکہ ہم سب سے ملیں گے ،وزیراعلیٰ سندھ اوربلاول سے بھی ملوں گا،جن جن کوعزت اورمقام ملاہے اسے ساتھ لے کرچلیں گے ،وقت آگیاہے اب اس ملک کی عالمی عزت کوبحال کریں عہدکریں سب کوگلے لگائیں گے ۔