رائے ونڈ (نامہ نگار)تحریک انصاف کے رہنما رانا جاوید عمر نے کہا کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ بن چکا ہے ، نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ اسد عمر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم قابل مذمت ہے وہ پارٹی کے سینئر رہنما ء ہیں جنہوں نے آٹھ سال سٹیٹس کو کے خلاف جنگ لڑی، پارٹی میں ان کی حیثیت پہلے جیسی ہی ہے ، انہوں نے کہا کہ عوام کو جلدخوشخبری ملے گی ،مہنگائی کم ہوگی،انہوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کے چار اصولوں پر عمل سے ہی معاشی چیلنجز کا خاتمہ ممکن ہے ،وہ ان خیالات کا اظہار اپنے ڈیرہ پر صحافیوں سے بات چیت میں کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کرانا انتہائی ضروری ہے ، حکومت ملک میں دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے ۔