لاہور(خصوصی نمائندہ)گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور کر پشن ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں دونوں کا خاتمہ لازم ہو چکا ہے ،نیب سمیت تمام اداروں کو مضبوط کر یں گے اداروں کی مضبوطی سے ملک اور قوم مضبو ہوگی،کوئٹہ میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں دہشت گردی کرنیوالے اسلام،انسانیت اور پاکستان کے دشمن ہیں ہم سب پاک افواج سمیت تمام سیکورٹی فورسز کے ساتھ ملکر ملک سے دہشت گردوں اور انکے سہولتوں کاروں کا خاتمہ کر یں گے ،یوتھ پاکستان کا سر مایہ ہے ''کامیاب نوجوان پروگرام ''حکومت کا نوجوانوں کیلئے تحفہ ہے ۔ وہ گور نرہاؤس میں وائس چیئر مین اورسیز کمیشن وسیم رامے ،تحر یک انصاف کے عاطف چودھری اور اویس یونس سمیت دیگر ملاقات کر نیوالے وفود سے گفتگو کر رہے تھے ۔