فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) وزیر ستان میں دہشت گرد عناصر کے ساتھ جنگ میں ایک اور جوان شہید ہو گیا ، تفصیلات کے مطابق سمندری کے چک486 گ ب کے رہائشی شہید ذیشان اسحق نے تین سال قبل پاک فوج میں شمولیت اختیار کی تھی ، جبکہ شہید وزیر ستان میں ملک کی حفاظت کیلئے تعینات کیا تھا ،گذشتہ روز دہشت گرد عناصر کے ساتھ ہو نے والے مقابلہ کے دوران ذیشان اسحق نے جام شہادت نوش کر لیا ، شہید کے جسد خاکی کو انکے آبائی گاؤں میں پہنچایا گیا جہاں شہید کو سپرد خاک کر دیا گیا ۔