واشنگٹن( ویب ڈیسک) امریکی بحریہ کی جانب سے بعض دستاویز منظرِعام پر آئی ہیں جس کے تحت وہ ایک ایسی روبوٹک آبدوز بنانے پر کام کررہی ہے جو مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کے تحت کام کرے گی اور ازخود اپنے ہدف کو تباہ بھی کرسکے گی۔اس منصوبے کو ’’کلاز‘‘ کا نام دیا گیا ہے اور دستاویز کے مطابق اس میں جدید ترین سینسر، سونار سسٹم اور الگورتھم ہوگا جس کی بدولت یہ اپنے اہداف بالخصوص کسی دشمن آبدوز کو ازخود تباہ بھی کرسکے گی۔