دبئی(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹر حسن علی کے نکاح کے ساتھ ہی دعوتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ممتاز آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی ٹینس سٹار بھارتی اہلیہ ثانیہ مرزا نے حسن علی اور ان کی نئی نویلی دلہن سامعہ آرزو کے اعزاز میں پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا۔دبئی میں ہونے والی اس تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے دونوں سٹار کرکٹرز کے علاوہ قریبی دوستوں نے شرکت کی اور خوب ہلہ گلا کیا اور تصاویر بھی بنائیں۔