کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مون سون کی بارشوں کے حوالے سے کہا ہے کہ دعا ہے کہ یہ بارشیں ہمارے لیے باعث رحمت ہوں ناکہ پریشانیوں کا سبب بنیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنی چھوٹی بیٹی ’’عروہ‘‘ کو اٹھائے بارش سے قبل موسم کو انجوائے کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی۔سابق کپتان نے لکھا کہ موسم میں یک دم حیرت انگیز تبدیلی اور مون سون کی پہلی بارش کو وہ اپنی چھوٹی کے ساتھ انجوائے کررہے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ امید ہے کہ بارشوں سے کراچی میں گرمی کی شدت میں نمایاں کمی ہوگی ۔انہوں نے مداحوں سے اپنا اور اپنے گھر والوں کا خیال رکھنے کا بھی کہا۔