مکرمی !دنیا کی تاریخ اس طرح کے بے شمار واقعات سے بھری پڑی ہے کہ جس میں انتہائی طاقتور اور عوام میں مقبول ترین حکمرانوں کی عزت پلک جھپکتے ریت کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ۔ جہاں تک انسان کی زبان اور ایک چھوٹے سے دماغ کی بات ہے اس سے ہم بہت سے اچھے کام بھی لیتے ہیں اور بہت سے ایسے کام بھی کربیٹھتے ہیں جس سے کبھی کبھار بہت بڑانقصان اٹھانا پڑتاہے۔ اگر آپ ایک گھرکے سربراہ ہیں تو پورا گھرہی ہماری غلطیوں سے پریشان رہتاہے اور اگر آپ اس ملک کے حکمران ہیں تو پھر سوال تو بنتاہے نہ کہ یہ نقصان پھر کس کواٹھانا پڑسکتاہے ۔ بس کچھ یہ ہی حال میرے پاکستان کا آجکل چل رہاہے جس کے لیڈر اسی زبان اور دماغ سے اس ملک میں بسنے والے لوگوں سے نہ جانے کیاکیا کہہ جاتے ہیں کیاکیا وعدے کرجاتے ہیں اور اسی دماغ کو بغیر استعمال کیے اس ملک کولندن اورپیرس بھی بنادیتے ہیں بے روزگاروں کو خوابوں میں نوکریاں بھی دے دیتے ہیں اور بے گھروں کوخیالی گھر بھی دے جاتے ہیں سچ تو یہ ہے کہ ہمیں ابھی تک نہ ایسے لیڈر ہی مل سکے ہیں جن کے اپنے اعمال ٹھیک ہوں۔ (رائو عمران سلیمان )