ملتان (جنرل رپورٹر)نیشنل ٹی 20کپ کے چوتھے میچ میں دفاعی چیمپئن نادرن نے سدرن پنجاب کو 27 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح اپنے نام کرلی۔ فاتح کپتان شاداب خان آل رائونڈ پرفارمنس دکھا کر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ملتان میں ایونٹ کے چوتھے میچ میں نادرن نے ٹاس جیت کر5وکٹوں کے نقصان پر 203رنز بنائے ۔اوپنر علی عمران نے 50رنز ،شاداب خان 28اور عمر امین نے 15رنز بنائے ۔سدرن پنجاب کے زاہد محمود نے 3اورمحمد عرفان سینئر نے 2آئوٹ کیے ۔جواب میں سدرن پنجاب کو اوپنرذیشان اشرف(73رنز) اور عمر صدیق (33رنز)اور صہیب مقصود (18رنز) مضبوط کی پوزیشن میں لے کر ائے لیکن بعدمیں یکے بعد دیگر وکٹیں گرنے سے نادرن نے میچ پر اپنی گرفت دوبارہ مضبوط کرلی اور سدرن کی اننگز کو 20اوورز میں 9وکٹوں پر176پر محدود کرتے ہوئے میچ میں 27رنز سے کامیابی پا لی۔نادرن کے حارث رئوف نے 4۔شاداب خان نے 3آئوٹ کیے ۔