بیجنگ ( ویب ڈیسک) چینی شہری نے بینک سے 14 ہزار سے زائد ڈالرز نکالنے کے بعد سڑک پر اڑا دئیے ۔ چین کے صوبے فوجیان کے شی شی شہر میں 42 سالہ ہوانگ نامی شہری نے بینک سے 14 ہزار سے زائد ڈالرز نکالے اور سڑک پر ٹریفک جام ہونے کے سبب غصے میں اڑا دئیے جسے اردگرد موجود تمام راہ گیروں نے فورا سمیٹ لیا۔ہوانگ کے دفتر ساتھی بتاتے ہیں کہ اس کا یہ دن آفس میں بہت برا گزرا تھا جس کے باعث وہ کافی الجھن اور چڑچڑاہٹ کا شکار تھے ۔ پیسے اڑانے کے بعد ہوانگ کو اپنی غلطی کا احساس ہوا ۔