مکرمی !ہمارے ملک کا کیا خوب انداز ہے پاکستان بنانے والے دنیا کے عظیم رہنما قائد اعظم محمد علی جناح جنہوں نے ہمارے اور ہمارے ملک کیلئے اپنی جان تک گنوادای اور 20کروڑ عوام کیلئے ایک اسلامی ریاست کا قیام عمل میں لایا اس عظیم لیڈر کو بھی اس انداز میں علاج کے غرض سے لندن نہیں بھیجا گیا ہوگا جس طرح سے ہمارے ملک میں پاکستان کو لوٹنے والوں اور نواز شریف کو بھیجا گیا حالانکہ سب لوگوں کو قائداعظم کی صحت کے متعلق علم تھا۔ کیا نواز شریف کی صحت قائد اعظم سے بھی زیادہ خراب تھی۔افسوس صد افسوس کیا انصاف یہ کہتا ہے کہ ایک سزا یافتہ قیدی اور ملک کو لوٹنے والوں کو اتنی سہولتیں دی جانی چاہئیںاگر چہ ملک میں کوئی ایسا قانون موجود ہے جس کے تحت سزا یافتہ مجرموں کو علاج کے غرض سے ملک سے باہر بھیجا جاسکتا ہے تو حکومت کو چاہئے کہ وہ اعلان کرے کہ جتنے بھی قیدی مجرم سزا یافتہ ہیں ان کو بھی ملک سے باہر جانے کی درخواستیں جمع کرانے کا اعلان کرے، تاکہ عوام میں ابھرتاہوا تاثر ختم کیا جاسکے جیسا کے لوگوں میں یہ تاثر قائم ہونے لگا ہے کہ امیروں کے لئے الگ اور غریبوں کے لئے الگ قانون ہے ، ملک کو بنانے والوں کو علاج کیلئے لندن نہیں بھیجا گیاپاکستان بننے کے بعد پہلی بار ایسا ہورہا تھا کہ بڑے مجرموں کو ان کے کرتوتوں کی سزا دی جارہی ہے اور عوام بھی اس سے خوش تھے تاکہ آئندہ کوئی بھی وزیر اعظم یا کوئی اور بھی عوام اور ملک کو لوٹنے اور اس کو کمزور کرنے کی کوشش نہ کرے ۔ وزیر اعظم عمران خان کی دلیرانہ پالیسی کے تحت ایسا قانون پر عمل درآمد کیا جارہاہے جس کے تحت تمام مجرموںخواہ وہ عام آدمی ہو یا خاص آدمی سب کو ایک ہی قانون کے مطابق سزا ہونی چاہئے ۔ (اقبال انصاری)