لاہور(جنرل رپورٹر)ایڈن بروک ہسپتال کیمبرج یونیورسٹی کے پروفیسر عمر سادات نے دل کی بیماریوں کے حوالے سے لیکچر دیا۔پروفیسر عمر سادات نے کہا کہ کارڈیوواسکولر بیماریاں دنیا بھر میں اموات کی سب سے بڑی وجہ ہیں، کارڈیوواسکولر بیماریوں سے ہر سال ایک کروڑ 80لاکھ سے زائد اموات ہوتی ہیں ، ان بیماریوں پر مزید ریسرچ اور واسکولر سرجری کی سروسز کو بہتر کرنا ضروری ہے ،دنیا بھر میں ہر دو سکینڈ کے بعد ایک شخص کو سٹروک ہوتا ہے ، وی سی یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ شریانوں کی تنگی کو مخصوص جسمانی حصہ تک محدود نہ سمجھیں،کارڈیوواسکولر بیماریاں تیزی سے بڑھ رہی ہیں، نئے علاج نہیں آرہے ،اس شعبے میں مشترکہ ریسرچ پروجیکٹس شروع کریں گے ،لیکچر میں نیورو سرجن پروفیسر آصف بشیر، واسکولر سرجن ڈاکٹر الیاس اور سینئر فیکلٹی اور طلبہ نے شرکت کی ۔