آسٹن(ویٹ ڈیسک) امریکی ماہرین نے مریضوں کے دل کی مسلسل نگرانی کے لیے ایک ’ای ٹیٹو‘ بنایا ہے جو سینے کے اوپر چپک کر ای سی جی اور دل کی دیگر کیفیات نوٹ کرتا رہتا ہے ، اسے ای ٹیٹو کا نام دیا گیا ہے اور دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ قلبی کیفیات کی بالکل درست پیمائش کرتا ہے ۔آسٹن میں واقع یونیورسٹی آف ٹیکساس کے پروفیسر نینشو لیو اور ان کے ساتھیوں نے یہ ٹیٹو تیار کیا ہے جس میں دو طرح کے سنسر لگے ہیں۔ دونوں سنسر بہت لچک دار اور باریک ہیں۔مریض کے سانس لینے اور چلنے پھرنے سے ان میں سے ایک ٹیٹو بھی سکڑتا اور پھیلتا ہے جس سے مریض کو الجھن نہیں ہوتی جبکہ یہ کئی دن تک سینے سے چپکا رہتا ہے ۔ فی الحال اسے تار کے ذریعے جوڑا گیا ہے لیکن بہت جلد یہ وائرلیس انداز میں ایک ایپ کو دل کی ساری تفصیلات روانہ کرے گا ۔