ابوظہبی(سپورٹس ڈیسک)تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب شکست پر دلبرداشتہ ہوجانے والے افغان بائولر آفتاب عالم کی دل جوئی کرنے کے انداز نے بھی مداحوں کے دل جیت لیے ۔ایشیا کپ میں میچ میں شکست کے بعد پوری افغان ٹیم دلبرداشتہ ہوئی، اس موقع پر ایک بائولر آفتاب عالم نے پچ پر ہی بیٹھ کر رونا شروع کردیاجس پر شعیب ملک ان کے پاس گئے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں چپ بھی کروایاجس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔میچ کے بعد شعیب ملک نے افغان ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ دن بدن اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں اور ان کی فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ سب بہترین ہوچکی ہے ۔