لاہور(کلچرل رپورٹر) پاکستان ٹیلی ویڑن اور ریڈیو کے نامور کمپیئر، کالم نگار اور مصنف دلدار پرویز بھٹی کی 29ویں برسی تیس اکتوبر کو منائی جائے گی وہ1948 کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم بھی یہیں سے حاصل کی۔دلدار بھٹی نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور استادکیا تھا اور ساہیوال کے گورنمنٹ کالج میں لیکچرار تعینات ہوئے ۔