نئی دہلی (نیٹ نیوز) نئی دہلی کے نور علاقے سے مسلمانوں نے خوف کے باعث گھر خالی کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ایک بھارتی صحافی نے کہا کہ بلوائیوں کو بسوں میں بھر کر فسادات کے لئے لایا گیا، حالات چھپانے کے لئے گروپوں میں تصادم کا لفظ استعمال کیا جارہا ہے ، برقعہ پہنی خاتون اور مسلمان شہریوں پرہجوم نے بدترین تشدد کیا۔بھارتی صحافی کے مطابق بلوائیوں نے بھارتی مسلمان شہریوں کے سروں پر ڈنڈے برسائے ۔ دہلی میں بی جے پی رہنما کپل مشرانے مسلمانوں کے خلاف ہجوم کو اکسایا تھا۔ بی جے پی رہنما کے اکسانے پر ہجوم نے احتجاج کرتی خواتین کے کیمپ کو نذر آتش کردیا۔