ممبئی(شوبز ڈیسک)رواں برس جولائی میں انتقال کرجانے والے فلمی دنیا کے بے تاج شہنشاہ یوسف خان المعروف دلیپ کمار کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔دلیپ کمار کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دلیپ خاندان کے گزشتہ 21 برس سے ترجمان فیصل فاروقی نے جاری پیغام میں کہا کہ کافی بحث و مباحثے کے بعد اور سائرہ بانو جی کی رضامندی سے ، میں نے پیارے دلیپ کمار صاحب کا یہ ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا۔