کراچی (این این آئی) سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کے مطابق دلیپ کمار نے دو دفعہ پاکستان کا دورہ کیا جبکہ وہ اپنے دورہ بھارت پر اداکار سے ملنے ممبئی بھی گئے تھے ۔باندرا میں اداکار کی رہائش گاہ کے دورے کیبعد قصوری سے پوچھا گیا کہ وہ دلیپ کمار کے گھر کیوں رْکے جس پر خورشید محمود قصوری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’دلیپ کمار صاحب نے ہندوئوں اور مسلمانوں کو اکٹھا کرنے کے لیے دو دفعہ خفیہ طور پر پاکستان کا دورہ کیا۔