ٹیکساس(ویب ڈیسک) موٹاپے اور بسیار خوری کا گہرا تعلق ہے۔ اسی لیے اب پیٹ بھرے کا احساس دینے والا ایک پیوند (امپلانٹ) بنایا گیا ہے جس کی جسامت صرف ایک سینٹی میٹر ہے۔ اب تجرباتی طور پر ایک پیوند تیار کیا گیا ہے جس کی جسامت صرف ایک سینٹی میٹر ہے۔ ٹیکساس یونیورسٹی نے چپو نما چھلہ بنایا ہے۔ لیکن یہ اعصابی اور دماغی سگنل کو پیغام بھیج کراپنا کام کرتا ہے۔ اس کا ایک سِرا لچک دار ہے ۔ نیچے کی جانب ایک خاص چپ لگائی گئی ہے جو پیٹ بھرنے کا بتاتی ہے۔