شکاگو (سپورٹس ڈیسک)امریکی ریاست شکاگو میں باکسر پیٹرک ڈے فائٹ کے دوران دماغ پر لگنے والی چوٹ کے باعث جان کی بازی ہار گئے ۔تفصیلات کے مطابق شکاگو میں 4 روز قبل پیٹرک ڈے اور چارلس کونویل مدمقابل تھے ، سپرویلٹرویٹ کے دسویں رائونڈ میں ناک آئوٹ ہونے والے پیٹرک ڈے کو باکسنگ رنگ سے اسپتال پہنچایا گیا تھا۔باکسنگ ایونٹ کی انتظامیہ کے مطابق ہفتے کی رات کو ہونے والی فائٹ میں باکسر پیٹرک ڈے کو دماغ کی ہڈی میں انجری کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔24 جولائی کو میری لینڈ میں بوسی باکسر مکسم داداشیوف بھی جان کی بازی ہار گئے تھے ۔