لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ مہوش حیات کی جانب سے اْن کے ناقدین کے لیے ایک خصوصی پیغام سامنے آیا ہے ۔ٹوئٹر پر مہوش حیات نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے ساتھ ہی اداکارہ نے اْن سے نفرت کرنے والوں کو اْن کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے پیغام بھی جاری کیا ہے ۔مہوش حیات نے کہا کہ ’میں کبھی بھی اپنے دشمنوں سے دور نہیں بھاگتی ہوں بلکہ اْن کا سامنا کرتی ہوں اور اْن کے نام یاد رکھتی ہوں۔‘بڑی تعداد میں اداکارہ کے مداح اْن کے ٹوئٹ پر اْن کی حمایت کرتے ہوئے اپنی اپنی رائیکا اظہار کر رہے ہیں۔