لاہور،اسلام آباد،لنڈی کوتل(اپنے سٹاف رپورٹر سے ،لیڈی رپورٹر،نمائندہ92نیوز)لاہور میں گزشتہ روز موسم خشک رہا ۔دن بھر سورج اپنے جلوے بکھیرتا رہا تاہم شام کے وقت گھنے بادلوں نے شہر کی فضاؤں میں اپنے ڈیرے ڈال لئے اورآندھی چلنا شروع ہوگئی،بعدازاں شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا جو رات گئے تک جاری رہا جس سے موسم میں خنکی آگئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔تاہم خیبر پختونخوا،کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔کوئٹہ میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کالام میں صفر سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر لنڈ ی کوتل بازار ذخہ خیل میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 3افراد ذخمی ہوگئے ۔