واشنگٹن(ویب ڈیسک ) دنیا کا پہلا الٹراوائلٹ سمارٹ روم کولر اگلے ماہ صارفین تک پہنچ سکے گا جسے انٹرنیٹ پر کراؤڈ فنڈنگ کے بعد تیار کیا گیا ہے ۔ہم جانتے ہیں کہ الٹراوائلٹ شعاعیں جراثیم کو پاک کرسکتی ہیں اور ’نیکس فین الٹرا‘ کے اندر نصب الٹراوائلٹ (بالائے بنفشی) نظام جو ہوا بھیجتا ہے وہ ہر طرح سے جراثٰیم سے پاک ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ یہ نیکس فین الٹرا صرف چند سیکنڈوں میں ہی ٹھنڈی اور فرحت بخش ہوا پھینکنا شروع ہوجاتا ہے ۔ایئرکولر کے مزید خواص سے پہلے یہ جان لیجئے کہ اسے اٹھا کر آپ کہیں بھی لے جاسکتے ہیں خواہ دفتر ہو یا پارک کیونکہ اس میں 10 ہزار ایم اے ایچ کا پاور بینک ہے۔