اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک )دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث باکسنگ کے کھیل کی سرگرمیاں بھی رک گئیں ہیں۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر) ناصر نے میڈیا کو بتایا کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے دوسری کھیلوں کی طرح عالمی باکسنگ چیمپئن شپ، ایشین باکسنگ چیمپئن شپ اور دیگر ممالک میں منعقد ہونے والے دوسرے انٹرنیشنل باکسنگ ایونٹس کے انعقاد پر بھی پابندی عائد کردی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے بھی ملک میں کورونا وائرس کے باعث اپنی تمام سرگرمیاں 15 اپریل تک معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔