نیویارک(صباح نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا عالمی برادری کو غیر قانونی اثاثہ جات کے خلاف یکجا ہو کرکام کرنا چاہئے کیونکہ رقوم اور اثاثہ جات کی غیر قانونی بیرون ملک منتقلی سے ترقی پزیر ممالک کو شدید نقصان پہنچتا ہے ۔ اثاثہ جات کی غیر قانونی نقل وحرکت کی روک تھام کے عنوان سے ہونے والے اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا قانونی پیچیدگیاں اور تکنیکی مسائل ترقی پذیر ممالک کے لئے اپنے اثاثوں کی واپسی مشکل بنا دیتے ہیں ۔دنیا کے تمام ممالک اثاثہ جات کی غیر قانونی نقل و حرکت روک کراپنے وسائل عوام کی فلاح وبہبود کے لیے استعمال کر سکتے ہیں ۔