کراچی(سٹاف رپورٹر)سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے تو دور صدارت میں بھی کیسز کا سامنا کیا،ہمیں اس دنیا میں انصاف نہ ملے لیکن تاریخ ہمیں بے گناہ قرار دے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے 2004 میں آصف زرداری کی جیل سے رہائی پر آصفہ بھٹو کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی ہے اورکہاکہ ہمیں اس دنیا میں انصاف نہ ملے لیکن تاریخ ہمیں بے گناہ قرار دے گی۔