نیو یارک(ویب ڈیسک)دنیا کا مہنگا ترین زہر اب 5 گیلن کی شکل میں 5 ارب 85 کروڑ روپے میں دستیاب ہے ۔یہ زہر ایک خاص قسم کے بچھو کا ہے ۔ بچھو کا زہر سائنسی تحقیق، تجربہ گاہوں اور ادویہ سازی میں استعمال ہوتا ہے ۔ اس خاص بچھو کے ایک گیلن (پونے 4 لیٹر) کی قیمت 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہے یعنی پاکستانی روپوں میں 5 ارب 85 کروڑ روپے تک ہے ۔دنیامیں موجود نایاب بچھو کو ’’ڈیتھ اسٹاکر‘‘ بچھو کہا جاتا ہے ۔ اس کا زہر دنیا کا مہنگا ترین مائع ہے۔