بیجنگ (ویب ڈیسک) دنیا کا سب سے چھوٹا کلر پرنٹر آپ کے ایک ہاتھ میں سما سکتا ہے جس کا وزن صرف 110 گرام ہے لیکن یہ گھنٹوں تک مسلسل تین رنگی پرنٹنگ کرسکتا ہے ۔اسے پرِن کیوب کا نام دیا گیا ہے اور اپنی جادوئی خصوصیت کی بنا پر یہ کاغذ، کپڑے ، لکڑی، انسانی جلد، دھات اور غیرہموار سطح پر برق رفتاری سے رنگین تصاویر، پیغامات اور ٹیکسٹ چھاپ سکتا ہے ۔ مطلوبہ سطح پر پرنٹر رکھئے اور بٹن دباکر اسے پھیرتے رہیں تو یہ اپنی میموری سے متخب شدہ تصویر کا ٹیکسٹ فوری طور پر چھاپ دیتا ہے ۔وائی فائی اور آئی فون ایپ سے کنٹرول ہونے والی اس اہم ایجاد کی قیمت 500 ڈالر کے لگ بھگ ہے لیکن یہ بنا رکے چھ گھنٹے تک چھپائی کرسکتا ہے ۔