نیویارک(ویب ڈیسک) کولمبیا یونیورسٹی میں ایک انقلابی تھری ڈی خردبین (مائیکرواسکوپ) تیار کی گئی ہے جسے دنیا کی سب سے تیز رفتار خردبین کہا جاسکتا ہے ۔اس ایجاد سے جینیات، امراضِ قلب، حیاتیاتی تحقیق اور نیوروسائنس میں انقلاب آجائے گا۔ اس کے ذریعے دماغی نیورون کی فائرنگ کا بھی جائزہ لیا جاسکتا ہے ۔کولمبیا یونیورسٹی سے وابستہ سائنسداں ایلزبتھ ہِلمان کہتی ہیں کہ اگر ہم خردبینی تصویر کشی کے عمل کو تیز بنادیں تو اس سے پورے حیاتیاتی نظام کا جائزہ لیا جاسکتا ہے اور یہ روایتی خردبین کے مقابلے میں بہت فائدہ مند عمل ہوگا۔ اس خردبین کا پورا نام سویپٹ کونفوکلی الائنڈ پلینر ایکسائٹیشن یا سکیپ مائیکروسکوپ ہے ۔ اس سے زندہ بافتوں اور حیاتیاتی نظاموں کی تصویر کشی کی جاسکتی ہے ۔