ویٹی کن سٹی (نیٹ نیوز)پوپ فرانسس نے جوہری ہتھیاروں کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کردیا ہے ،ویٹیکن کے سرکاری میڈیا کے مطابق پوپ نے ہیروشیما کے گورنر یْوزاکی ہِیدے ہِیکو کے نام پیغام میں یہ اپیل کی ہے ،پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ نومبر2019 میں اپنے ہیروشیما اور ناگاساکی کے دورے میں وہ انسانی جان و مال کی تباہی کی عکاسی کر سکنے کے قابل ہوئے ،پوپ نے مزید کہا کہ جنگ کی غرض سے جوہری توانائی کا استعمال بالکل ایسے ہی مسلمہ اخلاقی اصولوں کے منافی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ’’امن کے پنپنے کے لیے ضرروی ہے کہ دنیا اورعوام جنگی ہتھیاروں سے دست بردار ہو جائیں، خصوصاً جوہری ہتھیاروں سے جو سب سے طاقتور اور تباہ کن ترین ہتھیار ہیں‘‘۔