لاہور(سپیشل رپورٹر) سی آئی اے پولیس سول لائن نے دو خطرناک اشتہاریوں کوگرفتار کر لیا۔ فیکٹری ایریا کے علاقہ سے 22سالہ نوجوان کو اغواء کرلیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔کینٹ ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث141ملزمان گرفتار کر لیئے ۔