سنگاپور(ویب ڈیسک) ہم جانتے ہیں کہ عام شمسی سیل دھوپ سے بجلی بناتے ہیں مگر یہ گھروں کے اندر استعمال نہیں کئے جاسکتے۔ لیکن اب سنگاپور کے ماہرین نے دھوپ اور چھاؤں کے امتزاج سے بجلی بنانے والے جنریٹر کا ایک کامیاب عملی مظاہرہ کیا ہے۔اسے شیڈو افیکٹ انرجی جنریٹر یا ایس ای جی کا نام دیا گیا ہے جسے نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور نے تیار کیا ہے۔ اس اہم ایجاد کا پہلا عملی نمونہ تیار ہوچکا ہے جس میں شفاف پلاسٹک کو بنیاد میں بچھایا گیا ہے اور چار خانے یا سیل بنائے گئے ہیں۔ ہر خانے میں سونے کا باریک ورق لگا ہے جسے سلیکون کے ایک ٹکڑے پر مضبوطی سے چپکایا گیا ہے۔