واشنگٹن( ویب ڈیسک) باکسنگ کے کئی مقابلے دیکھے جاتے ہیں لیکن خرگوشوں کے درمیان باکسنگ کا یہ انوکھا مقابلہ دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے ۔ ایریزونا کے جنگل میں 2 خرگوشوں میں ٹھن گئی اور دونوں نے ایک دوسرے پر مکوں کی بارش کر دی۔کچھ دیر چلنے والے اس باکسنگ کے مقابلے کو بریک اس وقت لگا جب ایک خرگوش بھاگ کھڑا ہوا۔ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوچکی ہے اور اسے ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔