لاہور (سپیشل رپورٹر)پولیس میں تبدیلی نے کرپٹ اہلکاروں کی نیندیں اڑا دیں ، کرپٹ اہلکاروں کو بلیک لسٹ کرنے اور ینگ بلڈ کو بطور ایس ایچ اوز تعینات کرنے کے بعد دو سال سے دفاتر میں تعینات رہنے والوں کی شامت آگئی، ذرائع کے مطابق سی سی پی او لاہور کے حکم پر ایس ایس پی ایڈمن عثمان باجوہ نے ایسے اہلکاروں کی لسٹیں مرتب کرنا شروع کر دیں ہیں جو عرصہ دراز سے دفاتر میں ہی تعینات ہیں تبدیلی کی یہ لہر کی ابتداسی سی پی او لاہور شیخ عمر اپنے آفس سے کریں گے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں سی سی پی او آفس میں تعینات اہلکار تبدیل کردئیے جائیں گے جس کے بعدآ پریشن، انوسٹی گیشن، سیکیورٹی برانچ اور ٹریفک پولیس سمیت کلریکل سٹاف کو تبدیل کیا جائے گا۔