مکرمی !اس دنیا میں اللہ تعالی کی بنائی ہوئی ہر چیز نہایت دلکش و خوبصورت ہے۔ہرمصور اپنی تخلیق کو سب سے خوبصورت سمجھتا ہے اور قدرت کی تو تخلیق کردہ ہر چیز نہایت دلکش و خوبصورتی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ اس کی سب سے خوبصورت تخلیق کیے گئے شاہکاروں میں انسان وہ چیز ہے جسے اس نے اشرف المخلوقات کے اعلی مراتب پر فائز کیا۔جسے ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہے ان دونوں کو دنیا میں بھیج کر کئی رشتے بنانے ماں باپ بہن بھائی اولاد عزیز و اقارب کے ساتھ ساتھ ایک اور خوبصورت رشتہ دیا جس کی بنیاد دل کی چاہت پر رکھی اور ان کو ایک دوسرے کا لباس قرار دیا۔دو انجان لوگوں کو ملا کر ان میں محبت وانسیت ڈال دی۔ ان کی محبت و انسیت کو نکاح کا نام دے دیا۔میاں بیوی کی محبت اللہ رب العزت کا سب سے بڑا انعام ھے۔حوا کی صورت آدم علیہ السلام کے دل کا سکون ہے عورت کو مرد کے گھر کی ملکہ بنا کر اس کی عزت کی نگہبان بنا دیا۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ دو ٹکے کے لوگ کون ہیں؟؟؟ہر وہ مرد و عورت جو کردار کا کمزور ہو گا دو ٹکے کا ہو گا۔ہر وہ مرد و عورت جو بہک جاتے ہیں پھسل جاتے ہیں دو ٹکے کہ ہوتے ھیں۔اللہ ان دو ٹکے کے لوگوں کو ہدایت دے۔ ( عظمت عظیم کھڑو منڈی پسرور)