لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )دودھ فروشوں نے حکومت سے دودھ کی دکانوں کو شام 5بجے کی بجائے شام آٹھ تک کھولنے کی اجازت طلب کر لی۔اس حوالے سے ملک سیلر اینڈملک سپلائرایسوسی ایشن کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے نام خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دودھ صبح اور شام دو اوقات میں بھینسوں سے حاصل کیا جاتا ہے جن کے اوقات صبح 5اور شام 5بجے ہیں صبح والا دودھ تو دوکانوں تک فروخت کیلئے پہنچ جائے گا تاہم شام والے دودھ کا دودھ فروش کیا کریں گے اس سے دودھ فروشوں کو بڑے معاشی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے سندھ میں بھی دودھ کی دکانوں کو شام آٹھ بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی ہے ہمیں آٹھ بجے تک دودھ فروخت کرنے کی اجازت دی جائے ۔