اسلام آباد(92نیوزرپورٹ) وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر دورہ امریکہ میں کفایت شعاری کو ترجیح دینگے ، وزیراعظم کے دورہ نیویارک پر ملکی حالیہ تاریخ کا سب سے کم بجٹ خرچ ہو گا ، دورے پر صرف1 لاکھ 62 ہزار ڈالر خرچ ہونگے ۔ عمران خان نے دورہ امریکہ کیلئے اس بار بھی خصوصی طیارہ استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔