لاہور(سپورٹس رپورٹر) دورہ انگلینڈ پر گئی قومی کرکٹ ٹیم سکواڈ کی سیریز کی تیاری کیلئے ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ گزشتہ روز کھلاڑیوں نے ووسٹر میں اپنے ہوٹل سے ملحقہ گراؤنڈ میں صبح اور سہ پہر کے دو سیشنوں میں تین تین گھنٹے ٹریننگ کی۔ دونوں سیشنز میں گراؤنڈ فیلڈنگ اور کیچز کے علاوہ نیٹس میں بیٹنگ اور باؤلنگ کی بھر پور پریکٹس کی گئی۔ ووسٹر سے ٹیم ترجمان نے بتایا کہ تمام کھلاڑی فٹ اور جوش سے ٹریننگ کر رہے ہیں جبکہ کوچز بھی ٹریننگ سے مطمئن دکھائی دیتے ہیں۔