لاہور( سپورٹس رپورٹر)دورہ آسٹریلیا کے لیے باولرز کا کیمپ قذافی سٹیڈیم میں شروع ہوگیا۔نیشنل ٹی ٹو کپ میں وقفے کے باعث کپتان اظہر علی ،بابر اعظم ، امام الحق اور شاداب خان بھی کیمپ میں شریک ہوئے ۔اسٹریلیا کے خلاف سیریز سے قبل قومی باولرز کی اصلاحتیں اور فٹنس جانچنے کے لیے کیمپ کا آغاز ہوگیا ۔دو روزہ کیمپ میں شاہین شاہ آفریدی اور محمد عباس سمیت پندرہ باولرز حصہ لے رہے ہیں ۔کیمپ میں شاہین آفریدی اور محمد عباس کی فٹنس کا جائزہ لیا گیا جبکہ ڈینگی کا شکار ہونے والے باولر شاہین آفریدی نے باولنگ کا آغاز کر دیا ہے باولنگ کوچ وقار یونس کی زیر نگرانی لگنے والے کیمپ میں ہیڈ کوچ مصباح الحق بھی موجود تھے جبکہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے بھی کیمپ میں کھلاڑی کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔