کنگسٹن ( سپورٹس ڈیسک )بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل تین روزہ ٹور میچ آج ہفتہ سے شروع ہوگا۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں مکمل شکست دی تھی۔ بھارتی ٹیم نے کالی آندھی کو تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش کیا جبکہ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں 2-0 سے وائٹ واش کیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذ ہوگیا تھا۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل بھارتی ٹیم 17 سے 19 اگست تک ایک ٹور میچ میں شرکت کریگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 22 سے 26 اگست تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 30 اگست سے شروع ہوگا۔