راولپنڈی،لاہور (نامہ نگار خصوصی،نیوز رپورٹر ) لندن واقعہ کے بعد دوران پرواز مسافر کا عملہ سے لڑنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا،ایئرہوسٹس زخمی ہو گئی ، ائیر بلیو کی پرواز میں مسافر عملے سے لڑ پڑا ،گالم گلوچ کی ، عملے سے ہاتھا پائی کی ۔ اطلاعات کے مطابق مسافر د بئی سے اسلام آباد آرہا تھا،مسافر کی شناخت صغیر کے نام سے ہوئی ہے ،صغیر نے ائیر ہوسٹس کو دوران پرواز تھپڑ بھی مارا ،مسافر نے خاتون ائیر ہوسٹس کو موبائل سر میں مار کر زخمی بھی کیا، اے ایس ایف عملہ نے لینڈ ہونے کے بعد مسافر کو حراست میں لے لیا ،اے ایس ایف کے مطابق مسافر نے خاتون کریو ممبر پر موبائل سے وار کیا،خاتون کو ماتھے پر چوٹ آئی،ڈاکٹر کے مطابق مسافر ذہنی طور پر غیر مستحکم ہے ۔ صغیر نے دوران پرواز پہلے ساتھ بیٹھے مسافر کو گالیاں دیں ایئرہوسٹس منزہ نے سمجھانے کی کوشش کی مسافر صغیر نے ایئر ہوسٹس کوماتھے پر موبائل مار ز خمی کردیا ،بعدازاں مسافر اور اس کی فیملی نے معافی مانگ لی جس پر انتظامیہ نے مسافر کو معاف کر کے رہا کر دیا جبکہ بیرون ملک جا نے والی پی آئی اے کی پر وازوں میں مسافر وں کا بلک ہیڈ سیٹوں پر قبضہ کر کے بیٹھنے کے معا ملہ پرپی آئی اے انتظا میہ کی جا نب سے فضائی میز با نوں کیلئے احکا ما ت جا ریکر دیئے ہیں۔ منیجر فلائٹ سروسز نے لندن پرواز میں جھگڑے کے واقعہ کے بعد کیبن کریو کے نام خط ارسال کر دیا۔ خط میں کہا گیا کہ کچھ مسافر بورڈنگ کے بعد بلک ہیڈ سیٹوں پر اضافی چارج دیئے بغیر بیٹھ جاتے ہیں ، آئندہ اس طرح کے مسافروں سے اضافی چارجز لئے جائیں، اگلے ائیرپورٹ پر متعلقہ پولیس کے حوالے کیا جائے ۔