واشنگٹن،ریاض،تہران(صباح نیوز،این این آئی)امریکی صدر کے مشیر جیرڈ کشنر نے کہا ہے کہ دو ریاستی حل کو یقینی بنانے کے سلسلے میں امارات اور بحرین کا اہم کردار ہو گا۔ سعودی کابینہ نے ورچوئل اجلاس میں باور کرایا ہے کہ فلسطین کے ساتھ ہیں مملکت عرب ممالک کی وحدت، سیادت اور ان کی اراضی کی سلامتی کی خواہاں ہے ، خودمختار فلسطینی ریاست کے حامی ہیں ،اجلاس کی صدارت سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کی، سعودی کابینہ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ خطے کے استحکام کے لیے خطرہ بننے والے کسی ضرر کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ بین الاقوامی قرار دادوں اور عرب امن منصوبے کے مطابق 1967 کی سرحدوں پر ایک خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں آئے اس ریاست کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔ صہیونیوں نے پھر قبلہ اول پر دھاوا بولتے ہوئے مقدس مقامات کی بیحرمتی کی جبکہ اسرائیلی حکام نے مسجدالقعقاع شہید کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ سے حماس کے حملوں میں 2یہودی آبادکار زخمی ہو گئے ایک راکٹ غزہ اور تل ابیب کے درمیان واقع اشدود ہر میں گرا،اسرائیل کا عالمی سطح پر بائیکاٹ کرنے والی تحریک بائیکاٹ بی ڈی ایس نے عرب خطے کے ماہرین اور منصوبہ سازوں پر زور دیا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کی معاونت سے شروع ہونیوالے پروگرام ناس ڈیلی کا بائیکاٹ کریں۔ایران کے صدر حسن روحانی نے خبردار کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کو اسرائیل سے معاہدے کرنے پر سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا اور اگر خطے میں امن سبوتاژ ہوا تو اس کی ذمہ داری بھی دونوں مسلم ممالک پر عائد ہوگی۔