لاہور (سپورٹس ڈیسک) سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ دورہ انگلینڈ میں کھلاڑی گراؤنڈ سے ہوٹل اور ہوٹل سے گراؤنڈ تک ہی محدود رہنے کے باعث ڈپریشن کا شکار ہوسکتے ہیں اور آپس میں لڑائی کا بھی خدشہ ہے ۔ دورہ انگلینڈ میں ٹیم کو گراؤنڈ پر تو اتنے سخت چیلنج کا سامنا نہیں ہوگا کیونکہ پاکستان نے انگلینڈ میں ہمیشہ اچھا کھیلا ہے ، لیکن گراؤنڈ سے باہر چیلنج کا سامنا ضرور رہے گا اور اس چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے کرکٹرز کا ذہنی طور پر مضبوط ہونا بہت ضروری ہے ۔پہلی بار ہورہا ہے کہ پلیئرز بالکل بھی کہیں آنا جانا نہیں کرسکیں گے اور تین مہینے محدود رہیں گے۔انضمام الحق نے کہا کہ باہر جانا، لوگوں سے ملنا پلیئرز کیلئے ضروری ہوتا ہے۔