آکلینڈ ( سپورٹس ڈیسک) نوجوان کرکٹر حیدر علی نے نے کہاہے کہ دورہ انگلینڈ میں یونس خان سے بہت کچھ سیکھا، اب نیوزی لینڈ میں بھی ان کی موجودگی سے فائدہ اْٹھائوں گا۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ انہیں ایک بار پھر یونس خان سے اپنی بیٹنگ کے حوالے سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔حیدر علی نے کہا کہ اب میری کوشش یہی ہے کہ میں اچھا اور لمبا کھیلوں، انہوں نے مزید کہا کہ روہت شرما اوپنر ہیں، ان کو پسند کرتا ہوں جبکہ کور ڈرائیو میری فیورٹ شاٹ ہے ، مجھے بابر اعظم کی ڈرائیو پسند ہے ۔