لاہور(سپورٹس رپورٹر) دورہ یورپ پر گئی ہو ئی ڈار ہاکی اکیڈمی نے ایمسڑڈیم میں ہالینڈ کی ٹاپ کلب ڈین بوش کے خلاف شاندار فتح حاصل کر لی۔اولمپین توقیر ڈار ڈار کی سربراہی میں دورہ کرنے والی ڈار اکیڈمی نے حریف ٹیم کو ایک کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دی۔ ہالینڈ کے لیجنڈ اولمپین پال لیٹجنز نے انعامات تقسیم کئے ۔