واشنگٹن( نیٹ نیوز) یوں تو دنیا میں کرتب دکھانے میں ماہر افراد کی کمی نہیں لیکن ان میں سے بعض ایسے کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔ جی ہاں، امریکہ سے تعلق رکھنے والے ایشریتا فرمین نامی شخص نے اپنے ساتھی کے سر پر ٹیم سے ایک ایک کر کے تربوز رکھوائے اور پھر اپنے ہاتھ میں پکڑی تیز دھار تلوار سے ایک منٹ میں 50 تربوزوں کو دو حصوں میں کاٹ کر گنیز ریکارڈ قائم کردیا۔واضح رہے ایشریتا فرمین اس سے قبل بھی کئی گنیز ریکارڈ اپنے نام کر چکاہے ۔