لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس نے دوست کے قاتل سمیت 5اشتہاری اور فائرنگ کرنے والے کو گرفتار کرلیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ انویسٹی گیشن پولیس قلعہ گجر سنگھ نے اپنے دوست نوفل کو قتل کرنے والے اشتہاری ملزم حافظ ظہیر اقبال گرفتارکر کے آلہ قتل پسٹل برآمدکر لیا ہے ۔ گجر پورہ انویسٹی گیشن پولیس نے شہریوں پر فائرنگ کرنے والے ملزم تنزیل کو گرفتارکر لیا ہے ۔ اسی طرح شفیق آباد پولیس نے اشتہاری عرفان رشید اور عرفان صادق۔ نولکھا پولیس نے اشتہاری مبشر ،داتا دربار پولیس نے اشتہاری عامر کو گرفتار کرلیا ہے ۔