لاہور(سپورٹس رپورٹر) دورہ نیوزی لینڈ پر دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے قومی ٹیسٹ سکواڈ ترنگا سے کرائسٹ چرچ پہنچ گیا۔ ٹیم ترجمان کے مطابق قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم آج اور کل دو روز ٹریننگ کرے گی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ تین جنوری سے کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ ہیگلے اوول میں کھیلا جائے گا۔ ٹیم ذرائع کے مطابق ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگوٹھے کی انجری سے نجات کے بعدبیٹنگ کی ٹریننگ شروع کر دی ہے اور قوی امکان ے کہ وہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے ۔تاہم اس کا حتمی فیصلہ دو جنوری کو بابر اعظم کے حتمی فٹنس ٹیسٹ ے بعد کیا جائے گا۔بابر اعظم کے کھیلنے کی صور ت میں حارث سہیل یا فاسٹ باؤلر محمد عباس کو ریسٹ دئے جانے کا امکان ہے ۔