تروانانت پورم(سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے بھارتی کرکٹ ٹیم کودوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی۔ بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 170رنز بنائے ۔ جواب میں ویسٹ انڈیز نے ہدف آخری اوور میں پورا کرلیا۔اوپنر بلے باز لینڈل سیمنز کو 67رنز بنانے پر مین آف دی میچ دیا گیاجبکہ سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔