اسلام آباد (این این آئی)دوسری حج قرعہ اندازی کل20مئی کو پیرکے روز دن تین بجے ہو گی۔ 10 ہزارکے قریب عازمین حج منتخب کئے جائیں گے ،پہلی قرعہ اندازی میں رہ جانے والے تمام درخواست گزار اس میں شامل ہوں گے ۔منتخب حجاج کو بینک میں مطلوبہ رقم جمع کرنے کے لئے 4 دن کا وقت دیا جائے گا،اس قرعہ اندازی میں کسی نئی درخواست کو شامل نہیں کیا جائے گا۔